’ٹاکسک‘ کی ایڈوانس بکنگ میں دکھا زبردست کریز
فلم ایک بالکل نئی دنیا اور کہانی کے ساتھ ناظرین کے سامنے آ رہی ہے۔ ایسے میں ایڈوانس بکنگ میں ملنے والا ردعمل یش کی اسٹار پاور کو ظاہر کرتا ہے۔
ممبئی : راکنگ اسٹار یش کی موسٹ اویٹڈ فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کی دنیا بھر میں ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے اور پہلے ہی دن فلم کو ناظرین کا زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہونے کے موقع پر پروڈیوسرز نے ایک خاص ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں یش کے ساتھ ہدایت کارہ گیتو موہن داس اور فلم کی اسٹار کاسٹ نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں نین تارا، کیارا اڈوانی، تارا ستاریا، رکمنی وسنت، ہما قریشی، اکشے اوبرائے اور سدیو نائر فلم سے جڑے اپنے تجربات شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فنکاروں نے فلم کی الگ دنیا اور گیتو موہن داس کی غیر روایتی ہدایت کاری کو لے کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ایڈوانس بکنگ کو ملنے والے ابتدائی ردعمل سے فلم کی ریلیز کو لے کر ناظرین کا اشتیاق صاف نظر آ رہا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ’ٹاکسک‘ کسی قائم شدہ فرینچائزی یا پہلے سے بنے سینیماٹک یونیورس کا حصہ نہیں ہے۔ فلم ایک بالکل نئی دنیا اور کہانی کے ساتھ ناظرین کے سامنے آ رہی ہے۔ ایسے میں ایڈوانس بکنگ میں ملنے والا ردعمل یش کی اسٹار پاور کو ظاہر کرتا ہے۔
’کے جی ایف‘ فرینچائزی کی کامیابی کے بعد یش کی بڑے پردے پر واپسی کا ناظرین کو طویل عرصے سے انتظار ہے۔ ’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ نے دنیا بھر میں شاندار کاروبار کیا تھا اور یش کو ہندستانی سینیما کے اہم ستاروں میں قائم کیا۔ ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ 26 اگست 2026 کو دنیا بھر کے سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کنڑ اور انگریزی میں کی گئی ہے اور اسے ہندی، تلگو، تمل اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔