حیدرآباد

بازار گھاٹ مہیب آتشزدگی واقعہ، مہلوکین کی تعداد 10ہوگئی

ایک رہائشی عمارت میں پیش آئے مہیب آتشزدگی واقعہ میں شدید زخمی 17 سالہ نوجوان نے دوران علاج دم توڑ دیا اس طرح اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر10ہوگئی۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نامپلی (بازار گھاٹ) علاقہ میں 13 نومبر کو ایک رہائشی عمارت میں پیش آئے مہیب آتشزدگی واقعہ میں شدید زخمی 17 سالہ نوجوان نے دوران علاج دم توڑ دیا اس طرح اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر10ہوگئی۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

 اس اپارٹمنٹ کامپلکس کی مختلف منزلوں پر جملہ10افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ شدید دھواں سیڑھیوں پر پھیل گیا جو باہر نکلنے کا واحد راستہ تھا۔ بالائی منزلوں میں مقیم افراد نیچے اتر نے سے قاصر تھے اور وہ شدید دھویں میں پھنس گئے جس کے سبب9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 قبل ازیں پولیس اور فائر عہدیداروں نے یہ بات بتائی دریں اثنا عمارت کے مالک کو جو بچاؤ کاموں میں سرگرم تھا، دھواں اندر جانے کے سبب شریک دواخانہ کرایا گیا تھ۔ دواخانے سے ڈسچارج کرنے کے بعد پولیس نے عمارت کے مالک کو کل گرفتار کرلیا۔

عمارت کے مالک کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد نامپلی پولیس اسٹیشن میں مالک عمارت کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عمارت کے احاطہ میں بڑے پیمانے پر کیمیکل کے ڈرمس آتش گیر مادہ کا ذخیرہ کررکھا تھا۔ ان اشیاء سے بتایا جاتا ہے کہ آگ بھڑک اٹھی تھی۔