حیدرآباد

پالوائی سراونتی‘حلقہ اسمبلی منگوڈ سے کانگریس امیدوار

صدر کانگریس کے اس فیصلہ کے بعد کانگریس امیدوار کے بارے میں جاری تجس ختم ہوگیا۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی بی جے پی امیدوار رہیں گے جبکہ حکمراں جماعت ٹی آرایس نے تاحال اپنے امیدوارکے نام کا اعلان نہیں کیاہے۔

حیدرآباد: صدرکانگریس سونیاگاندھی تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منگوڈکے مجوزہ ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی امیدوارکے طورپرپالوائی سراونتی کے نام کو منظوری دے دی ہے۔ سابق وزیر وآنجہانی پالوائی گووردھن ریڈی کی دختر پالوائی سراونتی‘ کانگریس ٹکٹ پر منگوڈکاضمنی الیکشن لڑیں گی۔

 صدر کانگریس کے اس فیصلہ کے بعد کانگریس امیدوار کے بارے میں جاری تجس ختم ہوگیا۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی بی جے پی امیدوار رہیں گے جبکہ حکمراں جماعت ٹی آرایس نے تاحال اپنے امیدوارکے نام کا اعلان نہیں کیاہے۔

واضح رہے چنددنوں قبل تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانیکم ٹیگور اور صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے پالوائی سراونتی کے نام کوقطعیت دینے کے بعد منظوری کے لئے صدر کانگریس کے پاس روانہ کردیاتھا۔