دہلی

پاکستانی ایٹم بم، منی شنکر ائیر کے ریمارکس پر تنازعہ (ویڈیو)

ہندوستان کو اس سے بات چیت کرنی چاہئے کیونکہ اس کے پاس بھی ایٹم بم ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں اشارہ دیا کہ وہاں کوئی پاگل برسراقتدار آگیا اور اس نے ایٹم بم استعمال کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔ یہاں بھی اس کا اثر پڑے گا۔

نئی دہلی: پاکستان کے تعلق سے کانگریس قائد منی شنکر ائیر کے ریمارکس پر جمعہ کے دن تنازعہ پیدا ہوگیا۔ ان کی پارٹی نے ان کے تبصرہ سے خود کو لاتعلق کرلیا جبکہ بی جے پی نے کانگریس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تئیں اس کا رویہ معذرت والا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

منی شنکر ائیر نے کہا کہ ویڈیو پرانا ہے۔ بی جے پی نے اب اسے اس لئے چلایا ہے کہ اس کی انتخابی مہم دم توڑ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں منی شنکر ائیر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ وہ ایک مقتدرِ اعلیٰ ملک ہے۔

ہندوستان کو اس سے بات چیت کرنی چاہئے کیونکہ اس کے پاس بھی ایٹم بم ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں اشارہ دیا کہ وہاں کوئی پاگل برسراقتدار آگیا اور اس نے ایٹم بم استعمال کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔ یہاں بھی اس کا اثر پڑے گا۔

تنازعہ پیدا ہونے پر کانگریس نے کہا کہ وہ منی شنکر ائیر کے چند ماہ قبل کئے گئے ریمارکس سے بالکل اتفاق نہیں کرتی۔ منی شنکر ائیر کسی بھی عہدہ میں پارٹی کی طرف سے نہیں بولتے۔

کانگریس میڈیا شعبہ کے سربراہ پون کھیڑا نے ایکس پر کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس اس سے خود کو پوری طرح لاتعلق کرتی ہے۔ منی شنکر ائیر نے چند ماہ قبل جو بات کہی تھی بی جے پی آج اسے زندہ کررہی ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی روزانہ جو غلطیاں کررہے ہیں اس سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ بات جب پرانی ویڈیو کی چلی ہے تو وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی یہ ویڈیو زیادہ پرانی نہیں ہے جس میں وہ کھلے عام ہندوستان کو چین سے ڈرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

عام انتخابات کے بیچ اپوزیشن کو گھیرنے بی جے پی نے مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر کو کانگریس پر تنقید کے لئے میدان میں اتارا جنہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ راہول گاندھی کی کانگریس کا رویہ معذرت والا ہے اور وہ پاکستان اور اس کی دہشت گردی کی مدافعت کرنے لگی ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب سام پٹروڈا کے متنازعہ بیانات کے بعد کانگریس کے ایک اور سینئر قائد منی شنکر ائیر نے یہ کہتے ہوئے تازہ تنازعہ پیدا کردیا کہ ہندوستان کو پاکستان کی عزت کرنی چاہئے کیونکہ اس کے پاس ایٹم بم ہے۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے منی شنکر ائیر کے ریمارکس پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے باوجود منی شنکر ائیر اس کے احترام کی بات کررہے ہیں۔ بی جے پی قائد منوج سریندر پونجا نے ایکس پر کہا کہ منی شنکر ائیر آئی ایس آئی کی وکالت کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان‘ پاکستان کی گود میں بیٹھ جائے۔

کانگریسیوں کو پاکستان سے اتنا پریم کیوں ہے۔یہ ان کے سسٹم میں ہے۔ کانگریس ترجمان منی شنکر ائیر نے یاد دلایا کہ دسمبر 1971 میں پاکستان‘ اندراگاندھی کی فیصلہ کن قیادت اور ہماری مسلح افواج کی جرأت کے باعث دولخت ہوا تھا اور آزاد بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا تھا۔