ایشیاء

پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا عمران خان کا انتباہ

موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کا حصہ نہ بننے پر پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا یعنی دیوالیہ ہوجائے گا۔

لاہور: موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کا حصہ نہ بننے پر پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا یعنی دیوالیہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

2018ء میں برسراقتدار آنے سے قبل عمران خان قرض کے لیے آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے رجوع ہونے کے سخت ناقد تھے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں بھیک کے کشکول پر موت کو ترجیح دوں گا۔

اتوار کے دن ویڈیو لنک کے ذریعہ پی ٹی آئی ورکرس اور حامیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان کے ساتھ وزیر اعظم کی سابق خصوصی معاون برائے خاتمہئ غربت ثانیہ نشتر موجود تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں 0.75 ملین پاکستانیوں نے ملک چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جاریہ معاشی بحران کی وجہ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

عمران خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔ انھوں نے کہا کہ میری زندگی خطرہ میں ہے، لیکن میں ملک میں رہ کر حالات کا مقابلہ کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملک پر مسلط چوروں کے خلاف متحدہ لڑائی لڑیں گے۔ ساری پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ وہ خود کو آنے والی دشواریوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رکھیں۔