جنوبی بھارت

پوسٹرمیں بے نظیر بھٹوکی تصویرپر تنقید

ترواننتاپورم: بی جے پی کے کیرالا یونٹ نے آج سی پی آئی ایم کے شعبہ خواتین آل انڈیاڈیموکریٹک ویمنس اسوسی ایشن(ایڈوا) کی مذمت کی جس نے اپنے پوسٹرمیں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوکی تصویر استعمال کی ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ

اس پوسٹرمیں یہاں جمعہ تاپیر منعقد شدنی ایڈواکی کانفرنس کااعلان کیاگیاہے۔اس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ بے نظیر بھٹوپاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ڈاکٹریٹ کی9 اعزازی ڈگریاں دی گئی تھیں جن میں ایک کیمبرج یونیورسٹی کی ڈگری بھی شامل تھی۔

ریاستی بی جے پی صدر کے سریندرن نے کہا”سیدھی سادھی منطق ہے۔ ہندوستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپواور دہشت گردوں کے ووٹ حاصل کرو“۔ریاستی بی جے پی ترجمان سندیپ واچس پتھی نے بھی کہاکہ یہ سی پی آئی ایم کی ایک ملک دشمن حرکت ہے۔

ریاستی دارالحکومت کے وسط میں بے بظیر بھٹوکی تصویر نمایاں طورپر لگائی گئی ہے۔ میں ان سے یہ نہیں پوچھناچاہتاکہ بھٹوان کی کیالگتی ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے ایسی حرکتیں کرتے آرہے ہیں۔

وہ ایک ایسی شخصیت کی تعریف کررہے ہیں جو ہمیشہ ہمارے ملک کوتباہ کرنے کے درپے رہی ہے اورایسے لوگ(سی پی آئی ایم) ہمارے ملک کے دشمن ہیں۔ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی۔ واچس پتی نے2021کے اسمبلی انتخابات میں ضلع الاپوزہ سے بی جے پی امیدوارکی حیثیت سے مقابلہ کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس نسل سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرسکتے جس نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ واچس پتی نے کہاکہ پاکستان یاچین ہمارے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہمارے اپنے ساتھی ہمارے دشمن ہیں۔ ہم سب کوان سے چوکس رہناہوگا۔