دہلی

پٹنہ ہائی کورٹ نے راہول گاندھی کے خلاف کارروائی پر روک لگادی

پٹنہ ہائی کورٹ نے پیر کے دن مودی سر نیم ریمارک معاملہ میں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے خلاف تحت کی عدالت میں کارروائی پر روک لگادی۔

پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے پیر کے دن مودی سر نیم ریمارک معاملہ میں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے خلاف تحت کی عدالت میں کارروائی پر روک لگادی۔

جسٹس سندیپ کمار نے راہول گاندھی کی دلیل کو قبول کرلیا کہ گجرات کی عدالت ایسے ہی معاملہ میں انہیں سزا سناچکی ہے لہٰذا دوبارہ ان پر مقدمہ نہیں چل سکتا۔

ہائی کورٹ نے 15مئی تک کارروائی پر روک لگادی۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار و سینئر بی جے پی قائد سشیل کمار مودی کے وکیل ایس ڈی سنجے نے کہا کہ 15مئی کو ہم راہول گاندھی کی درخواست کا جواب داخل کریں گے۔

سشیل مودی نے راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کیا تھا۔

a3w
a3w