آندھراپردیش

چٹ فنڈ فراڈ کیس، سی آئی ڈی کی راموجی راؤ کی بہو سے پوچھ تاچھ

آندھراپردیش کے کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے پیر کے روز میڈیا کے سرکردہ گھرانہ و مارگادرسی چٹ فنڈس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے صدر نشین چیری کوری راموجی راؤ کی بہو شیلیجا جو چٹ فنڈ کی منیجنگ ڈائرکٹربھی ہے‘ سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے پیر کے روز میڈیا کے سرکردہ گھرانہ و مارگادرسی چٹ فنڈس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے صدر نشین چیری کوری راموجی راؤ کی بہو شیلیجا جو چٹ فنڈ کی منیجنگ ڈائرکٹربھی ہے‘ سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

مارگادرسی چٹ فنڈس کیس میں سی آئی ڈی نے شیلجا سے پوچھ تاچھ کی۔ سی آئی ڈی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم‘ حیدرآباد میں بنجارہ ہلز میں واقع شیلجا کے گھر پہونچی اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔

اس دوران فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہوا کہ عہدیدار‘راموجی راؤ سے بھی پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ راؤ نے مزید وقت طلب کیاہے۔ سی آئی ڈی نے سی پی سی کے 160 سکشن کے تحت انہیں گزشتہ ہفتہ نوٹسیں جاری کی گئی تھیں اور انہیں ان سے یہ پوچھا گیا کہ گھر / دفتر میں پوچھ تاچھ کی جائے۔

سی آئی ڈی نے انہیں 29اور 31 مارچ یا 3 یا6 اپریل کو پوچھ تاچھ کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتاہے کہ دھوکہ دہی‘ ڈپازٹ رقم کو میچول فنڈس میں منتقل کے الزام میں نوٹسیں جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ رجسٹرار آف چٹس کی شکایت پر سی آئی ڈی نے ریاست بھر کے مختلف مقامات پر کئی ایف آئی آر درج کئے تھے۔

محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کے عہدیداروں کی جانب سے اے پی اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر مارگادرسی چٹ فنڈس کے دفاتر پر دھاؤں کے بعد شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ یہ دھاوئے گزشتہ برس اکتوبر اور نومبر میں کئے گئے۔