آندھراپردیش

چیف منسٹر جگن کی دہلی میں پیرکو وزیر اعظم سے ملاقات

جگن، وزیر اعظم مودی سے ریاست سے مربوط مسائل پر بات چیت کریں گے۔ پولا ورم پراجکٹ اور ریلیف اور رہابلیشن پیاکیج پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر، مودی سے پراجکٹ کے زیرالتوا فنڈس کی عاجلانہ اجرائی کی درخواست کریں گے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی، پیر کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ جگن موہن ریڈی اتوار کی شام گنا ورم ایر پورٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ ایک جن پتھ کی رہائش گاہ میں مقیم رہیں گے۔22/ اگست کو10:15بجے دن، جگن کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔

وہ، وزیر اعظم مودی سے ریاست سے مربوط مسائل پر بات چیت کریں گے۔ پولا ورم پراجکٹ اور ریلیف اور رہابلیشن پیاکیج پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر، مودی سے پراجکٹ کے زیرالتوا فنڈس کی عاجلانہ اجرائی کی درخواست کریں گے۔

 جگن، ایک بار پھر وزیر اعظم سے اے پی تنظیم جدید ایکٹ کے تحت معرض التواء مسائل حل کرنے کی خواہش کریں گے۔ 3ماہ کے مختصر عرصہ میں جگن کی وزیر اعظم سے یہ دوسری ملاقات ہوگی۔

a3w
a3w