حیدرآباد

گنیش مورتی کے لڈو کی چوری، ویڈیو وائرل

اس منڈپ کے ذمہ داروں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ میاں پور میں گنیش کی مورتی کے لڈو کی چوری کی واردات پیش آئی۔ اومکار سیواسمیتی نامی مقامی نوجوانوں کے گروپ نے میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں قومی شاہراہ کے قریب ایک گنیش منڈپ قائم کیا تاہم کل شب، 22 سے 25 سال کی عمرکے ا یک نوجوان نے گنیش منڈپ میں داخل ہوکر11 کلو وزنی لڈو کی چوری کرلی۔

متعلقہ خبریں
ایم آئی ایم کے 7 حلقوں پر بی جے پی کی نظر

اس واردات کے وقت تمام سورہے تھے۔چوری کی یہ واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔اس منڈپ کے ذمہ داروں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔