سیاستمضامین

کولڈرنکس راحت یا زحمت

واضح رہے کہ کیوبااور نارتھ کوریامیں کولڈرنک پر پابندی ہے۔ یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ہماری پارلیمنٹ کینٹین میں بھی کولڈرنک پرپابندی عا ئد کی گئی ہے ۔نیشنل ٹسٹ ہاوز کولکتہ کی رپورٹ کے مطا بق کولڈرنکس میں زہریلے اشیا ءشا مل ہیں ۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اور ہارورڈاسکول آف پبلک ہیلت کی حا لیہ سروے کے مطا بق کولڈرنکس جانی دشمن ہے ۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی ذیابطیس اور ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی بیماریاں دکھا ئی دینے لگی ہیں ۔

روف راہی سلطان پوری

انسان کی یہ فطرت رہی اور غا لبا صحت کے لئے ضروری بھی ہے کہ سرد موسم میں اسے گرم چیزیں جیسے گرم کپڑے گرم غذااورگرم ماحول کی ضرورت ہوتی ہے ۔بالکل اسی طرح گرم موسم میں انسان ٹھنڈی چیزوں کامتلاشی رہتا ہے ۔ابھی ہرسال کی طرح امسال بھی ایک اورگرم موسم کی آمدآمد ہے ۔اور جیسا کہ ہم نے کہا اب ہم کو ٹھنڈی چیزوں کی ضرورت ہے ۔جیسے ٹھنڈا پانی ٹھنڈا شربت یعنی کولڈرنکس وغیرہ آج ہم اسی موضوع پربات کریں گے کہ ہم کولڈرنکس کے نام پرکہیں زہر تو نہیں پی رہے ہیں اور صحت کے بجائے نت نئی بیماریوں کو دعوت تو نہیں دے رہے ہیں ۔آپ نے کئی بارٹیلی ویژن پراس طرح کے اشتہارات کو دیکھے ہوں گے جس میں کوئی خوبصورت سی لڑکی کبھی صابن کبھی کریم توکبھی تیل دکھا کردعوی کرتی ہے کہ میری خوبصورتی کا راز اسی میں ہے اور کبھی کوئی فلم کا ہیروکولڈرنک بڑے اسٹائل سے پیتا ہے اوردل کو چھو لینے والی پنچ لائن بول کررفو چکر ہوجاتا ہے ۔اس کا اسٹائل اور انداز دیکھ کرنوجوانوںکا دل بھی للچا تاہے کہ وہ بھی اسی اسٹائل میں بوتل کوہونٹوں سے لگاکرساری بوتل چٹ کرجائیںاورہیرو بن جائیں ۔لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہ ستارے بھی جو نوجوانوںکو للچا تے ہیںخود بھی ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں یا پیسوں کے لئے کچھ بھی بول دیتے ہیں ۔چا ہے وہ جھوٹ ہی کیوں نہ ہو۔کولڈرنکس ہماری صحت کے لئے نقصاندہ ہے ۔ اصل میں یہ دوچیزوں کا ملاپ ہے یعنی پانی اورکا ربن ڈائی آکسائیڈاکثر افراداس مشروب کوہا ضمہ کی نیت سے پیتے ہیں۔اورجب ہم اسے پیتے ہیں اور ڈکارآتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ کھانا ہضم ہورہا ہے ۔ جبکہ یہ غلط ہے جو گیس یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ ہم نے پی تھی وہ ڈکار کی شکل میں خارج ہوتی ہے ۔ اس سے ہا ضمہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔
کولڈرنک میںacrylamideنامی ایک اور کیمیکل ہوتا ہے ۔ جس کے باعث کولڈرنک کا رنگ براون دکھا ئی دیتا ہے ۔کولڈرنک کوسنترے کے رنگ میں تبدیل کرنے کے لئے مصنوعی رنگ کا استعمال کیاجاتا ہے ۔اور دونوں صحت کیلئے نقصاندہ ہیں ان مشروبات میں benzenegasشا مل ہوتی ہے ۔کسی گا ڑی کے سالینسر سے جو گا ڑھا و کثیف دھواں نکلتا ہے ۔وہی benzenکہلاتا ہے ۔اب آپ سمجھ سکتے ہیںکہ یہ گیس کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کولڈرنکس اکثر ہم پیاس بجھانے کے لئے پیتے ہیں۔ جبکہ اس سے قطعی پیاس نہیں بجھتی اس لئے کہ اس میں سو ڈیم کلورائیڈ نامی کیمیکل ہوتا ہے ۔ جس کا کام جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرنا ہوتا ہے ۔ظا ہر ہے جسم کی مقدار کم ہوجائے تو پیاس کہاں بجھتی ہے ۔پانی کی مقدار کم ہونے کی باعث گردوں کو سخت نقصان پہونچتاہے۔سو ملی لیٹرکولڈرنکس میں 13.8گرام شوگر ہوتی ہے اور اگر آپ چھ سو ملی لیٹرکی بوتل پی جاتے ہیں تو82.8گرام یعنی چائے کے چھ چمچہ چینی آپ کھا جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ چینی عام چینی نہیں ہوتی جو ہم روز استعمال کرتے ہیں ۔ بلکہ اس کواسٹیم دے کربنایاجاتا ہے جس کی وجہ سے اس میںacrylamideنامی کیمیکل پیدا ہوجاتاہے ۔ جس سے ذیا بطیس اورکینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ذرا یہ بھی جائزہ لیتے چلیں کے ہمیں چینی کتنی لینی چا ہے ۔ سچ پوچھیں توہمیں چینی لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ ہمارے جسم کو روزآنہ جتنی چینی کی ضرورت ہوتی ہے اتنی مقدارقدرت نے ہمارت غذا میں رکھ دی ہے ۔جو ہم کوپھلوں دودھ سبزی اورمختلف قسم کے کھانوں سے مل جاتی ہے ۔لیکن ہم زیادہ چینی استعمال کرتے ہوئے بیماری مول لیتے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ کولڈرنکس میں اتنی زیادہ مقدار میں چینی ہوتی ہے تو پھر وہ اتنی زیادہ مٹھی کیوں نہیں لگتی ۔اس لئے کہ ان مشروبات میں فاسفورس ایسیڈہوتا ہے ۔ جومٹھاس کو کنٹرول میں رکھتا ہے ۔ امریکہ اور یورپ کے بعض تحقیقی اداروں کے مطا بق ہمارے ملک میں جو کولڈرنکس دستیاب ہیں وہ دیگر یورپی ممالک کے بہ نسبت چار سو پچاس گنا زیادہ نقصاندہ ہیں ۔ جب ان مشروبات کے خلاف بعض گوشوں سے احتجاج کیا گیا تو انہیں بنانے والی کمپنیوں نے پیسہ کمانے کے لئے ایک نیاشوشہ چھوڑا ۔اورڈائٹ کولڈرنکس متعارف کروایا۔ جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ صحت کے لئے نقصاندہ نہیں ہے ۔لیکن جلدہی اس کی بھی پول کھل گئی ۔ اس میں بھی سب کچھ وہی ہے جو دیگر مشروبات میں ہوتا ہے ۔فرق صرف اتناہے کہ اس میں چینی کی جگہ ساکرین saccharineکا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جسےartificialsweetnessبھی کہا جاتا ہے ۔ اور یہ صحت کیلئے اور بھی نقصاندہ ہوتی ہے ۔فلمی ستاروںکوچاہے کہ صحت کو نقصان پہونچانے والی چیزوں کومشتہرکرنے پرہیز کریں۔ انہیںکرسٹیانورونالڈو سے سبق لینے کی ضرورت ہے ۔پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو کا تعلق فٹبال کی دنیاسے ہے اوریہ کا فی مشہوراور دنیا کے سب امیر کھلا ڑی کی فہرست میںان کا پہلا نمبر آتا ہے ۔ایک تقریب کے اختتام پرپریس کانفرنس سے مخاطب کررہے تھے ان کی میز پرکوکو کولا کی دو بوتلیں رکھی گئیں تھیں ۔جنہیں انہوں نے بازو ہٹا دیا ۔واضح رہے کہ انہوں نہ یہ نہیں کہا کہ یہ نقصاندہ ہیں یہ بھی نہیں کہا کہ اسے استعمال مت کرو۔ بس خا موشی سے ہٹا دیا ۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس کی ایک حرکت کے باعث دوسرے ہی دن کوکوکولا کمپنی کوانتیس ہزار کروڑ کا نقصان ہوا تھا ۔ایک سروے کے مطابق جب ہم کولڈرنک پیتے ہیں تو بیس منٹ بعدبلڈ شوگربڑھ جاتا ہے انسولین کا بہاوتیز ہوجاتا ہے ۔بی پی بھی بڑھ جاتا ہے ایک گھنٹہ کے بعداس میں موجود فاسفورس ایسیڈ اورکا فین مل کرجسم میں موجود کیلشیم میگنیشیم اورزنک کوختم کرانہیں ہڈیایوں تک پہونچنے نہیں دیتے جس سے جڑوں کے درد کی شکایت پیدا ہوجا تی ہے ۔شا دی بیاہ کے موقع ہوسینما ہال ہویاکرکٹ کا میدان بچے جوان بوڑھے سب کے ہاتھ میں بوتل ضرور دکھا ئی دیتی ہے ۔ یہاں تک کے کوئی مہمان اگر گھر آجاتا ہے تو اسے بھی ہم بڑے فخرسے یہ مشروب پلا تے ہیں ۔واضح رہے کہ کیوبااور نارتھ کوریامیں کولڈرنک پر پابندی ہے ۔یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ہماری پارلیمنٹ کینٹین میں بھی کولڈرنک پرپابندی عا ئد کی گئی ہے ۔نیشنل ٹسٹ ہاوز کولکتہ کی رپورٹ کے مطا بق میں زہریلے اشیا شا مل ہیں ۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اور ہارورڈاسکول آف پبلک ہیلت کی حا لیہ سروے کے مطا بق کولڈرنکس جانی دشمن ہے ۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی ذیابطیس اور ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی بیماریاں دکھا ئی دینے لگی ہیں ۔اس کا باعث شا ئد یہی ہوسکتا ہے کہ ہم قدرت کے قانون کے خلاف اپنی زندگی بتانے لگے ہیں ۔ رات دیر تک جاگنا اوردیر رات کو کھا نا کھا نا اور کچھ بھی کھا لینا اور کچھ بھی پی لینا غا لبایہی وجہ ہے کہ آج ہمارے آس پاس اتنے اسکول نہیں ہیں جتنے اسپتال ہیں ۔بخداہمیں اپنا لائف اسٹائل بدلناہے ہمیں اپنوں اوراپنے بچوںکو ان جان لیوا بیماریوں سے بچا نا ہے ۔کولڈرنک کیا ہے ایک سلوپوائزن ہے نہ اسے پینا ہے نا پینے دینا ہے اور تندرست رہنا ہے ۔

a3w
a3w