دہلی

گوتم اڈانی نے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا

کروڑ پتی گوتم اڈانی نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے جس میں امریکہ کے مختصر۔ فروخت کنندہ ہینڈن برگ کی رپورٹ کا جائزہ لینے ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

نئی دہلی: کروڑ پتی گوتم اڈانی نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے جس میں امریکہ کے مختصر۔ فروخت کنندہ ہینڈن برگ کی رپورٹ کا جائزہ لینے ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو اڈانی گروپ کے متعلق ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
الیکشن کمشنرس کے تقرر پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

کمیٹی کے سربراہ ریٹائرڈ جج ابھئے منوہر سپرے ہیں، جس میں ویٹرن بینکرس کے وی کامت اور او پی بھٹ، انفوسیس کے بانی نندن نیلیکانی شامل ہیں۔

اِن کے علاوہ او پی بھٹ اور ریٹائرڈ جسٹس دیودھر بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی وائی چندرا چوڑ نے کہا کہ مارکٹ ریگولیٹر پبسی کو جاریہ تحقیقات اندرون 2 ماہ مکمل کرتے ہوئے موقف کی رپورٹ داخل کرنی ہوگی۔