حیدرآباد

ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کو آج اُس وقت بڑی راحت ملی جب تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے مائی ہوم کے مالک رامیشور راؤ کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کے دعویٰ کو خارج کردیا۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کو آج اُس وقت بڑی راحت ملی جب تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے مائی ہوم کے مالک رامیشور راؤ کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کے دعویٰ کو خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

رامیشور راؤ نے 90کروڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں ریونت ریڈی نے رامیشور راؤ پر ہائی ٹیک سٹی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے چیف منسٹر کی مدد سے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رامیشور راؤ نے ریونت کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔