ہندوستان میں ہولی تہوار، مسلم خواتین کیلئے بھیانک خواب
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دہلی: انتہا پسندوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے بھیانک خواب بنا دیا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے تو حراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنا رکشہ وہاں سے نکال لیتا ہے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ہندوانتہاپسندوں کا ہجوم اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراؤ کر تارہا۔
وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔