شمال مشرق

یشونت سنہا‘ آزاد رہیں گے

صدارتی الیکشن سے قبل ترنمول کانگریس کے قومی نائب صدر کا عہدہ چھوڑچکے یشونت سنہا نے کہا کہ میں آزاد رہوں گا اور کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ ترنمول قیادت سے ربط میں ہیں‘ یشونت سنہا نے نہیں کا جواب دیا۔

کولکتہ: سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے جو حال میں صدارتی الیکشن ہارگئے‘ منگل کے دن کہا کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے اور ”آزاد“ رہیں گے۔ 84 سالہ قائد نے کہا کہ انہوں نے ابھی طئے نہیں کیا ہے کہ آگے کی عوامی زندگی میں کونسا رول ادا کرنا ہے۔

صدارتی الیکشن سے قبل ترنمول کانگریس کے قومی نائب صدر کا عہدہ چھوڑچکے یشونت سنہا نے کہا کہ میں آزاد رہوں گا اور کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ ترنمول قیادت سے ربط میں ہیں‘ یشونت سنہا نے نہیں کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی نے مجھ سے بات کی اور نہ ہی میں نے کسی سے بات کی۔

a3w
a3w