تلنگانہ

آر ٹی سی بس ٹکٹوں پر یوم آزادی مبارک کا پیام تحریر

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے ایک اور علامتی اشارہ میں اضافہ کرتے ہوئے آزادی کی تقاریب کے دوران خرید ے گئے بس ٹکٹوں پر ”مسافرین کیلئے“ ”یو م آزادی مبارک“ عبارت تحریر کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے ایک اور علامتی اشارہ میں اضافہ کرتے ہوئے آزادی کی تقاریب کے دوران خرید ے گئے بس ٹکٹوں پر ”مسافرین کیلئے“ ”یو م آزادی مبارک“ عبارت تحریر کی ہے۔

آر ٹی سی کے بس ٹکٹ کی ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے اور مسافرین سے پوچھا کہ آیا آپ نے بس ٹکٹ میں کچھ خاص تبدیلی محسوس کی ہے؟۔ کیا آپ نے کچھ نوٹ کیا ہے؟۔

اس تعلق سے IDAY With TS RTC پر جواب دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ سفید اور گلابی رنگ کے ٹکٹ پر سفر کی تفصیلات کے ساتھ نیچے ”یوم آزادی مبارک“ تحریر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹ پر مسافرین نے ٹکٹ پر مبارکباد دی تحریر پر تیزی کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ ٹکٹ پر یوم آزادی مبارک عبارت درج کرنے پر ٹی آر ایس آر ٹی سی شاباش!۔

وہیں چند صارفین نے اس پلاٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اس موقع پر بس چارجس میں کمی کا مشورہ دیا۔ چند صارفین نے خریدے گئے اپنے بس ٹکٹ کی تصاویر شیئر کیا جن پر یوم آزادی مبارکب کا پیام موجود تھا جسے دیکھ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ریاستی حکومت کی جانب سے منائی جارہی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر شہر میں بسوں پر دونوں جانب ترنگا نصب دیکھا گیا۔ ایسی بسیں شہر کی مختلف سڑکوں پر دوڑتی دیکھی گئی ہیں۔