مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس افسر نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ سے شہید کر دیا

اسرائیلی پولیس افسر نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اس فلسطینی پر الزام ہے اس نے چاقو سے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کیا تھا۔

مقبوضہ کنارہ: اسرائیلی پولیس افسر نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اس فلسطینی پر الزام ہے اس نے چاقو سے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کیا تھا جبکہ پولیس افسر سے بندوق چھینے اور پھر اسے گولی مارنا چاہا تھا۔

فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی پویس افسر کی اس کارروائی کو ایک فلسطینی کے بلا جواز قتل کا نام دیا گیا ہے اور اس کی مذمت کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

جبکہ فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کو فاائرنگ سے شہید کرنے کے واقعات میں اس تیز رفتار اضافے کو علاقہ میں اسرائیل کی طرف سے تشدد بڑھانا قرار دیا گیا۔