مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس، آئی سی جے کا آج عبوری فیصلہ

بین الاقوامی عدالت ِ انصاف (آئی سی جے) اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر اپنا عبوری فیصلہ جمعہ کے روز صادر کرے گی۔

تل ابیب: بین الاقوامی عدالت ِ انصاف (آئی سی جے) اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر اپنا عبوری فیصلہ جمعہ کے روز صادر کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا

یہودی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے عہدیدار پہلے ہی نیدرلینڈس کے دی ہیگ پہنچ چکے ہیں جو آئی سی جے کا ہیڈکوارٹرس ہے۔

جنوبی افریقہ نے آئی سی جے کے روبرو اسرائیل۔ حماس جنگ کا مسئلہ اٹھایا ہے اور اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیل نے مقدمہ کی سماعت کے دوران نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا تھا اور اپنے دفاع میں کہا تھا کہ یہ الزامات مبالغہ آمیز ہیں۔

اسرائیل نے کہا کہ اسے اپنا دفاع کرنے اور حماس کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہے جس نے 7 اکتوبر کو اس کے علاقہ پر دھاوا بول دیا تھا اور ناقابل بیان بربریت کی تھی اور 1200 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیل نے یہ بھی کہا تھا کہ حماس نے 240 افراد کا اغوا کرلیا غزہ میں یرغمالی بناکر رکھا ہے۔