الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مزید 5 آئی پی ایس آفیسرس کے تبادلے
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ جہاں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات منعقدشدنی ہیں‘ کے مزید 5آئی پی ایس آفیسرس کے تبادلوں کا حکم دیاہے۔
حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ جہاں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات منعقدشدنی ہیں‘ کے مزید 5آئی پی ایس آفیسرس کے تبادلوں کا حکم دیاہے۔
پول پیانل کی ہدایت پر چیف سکریٹری نے جمعہ کے روز ان 5آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔
گروپ کمانڈر(سپرنٹنڈنٹ) گرے ہانڈس بی روہت راجو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی سی پی ساوتھ ایسٹ زون حیدرآباد مقرر کیاگیا۔ڈی سی پی ایس بی رچہ کنڈا بی بالاسوامی کا تبادلہ کردیاگیااورانہیں ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون حیدرآبادپولیس کمشنر یٹ بنایاگیا۔
ڈی سی پی ویمن سیفٹی سائبرآباد نتیکاپنت‘ٹاسک فورس حیدرآبادسٹی کی نئی ڈی سی پی ہوں گی۔جائنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیوروحیدرآبادڈاکٹر چیتنامیلابھاتولہ کو ڈی سی پی پداپلی رام گنڈم کمشنریٹ مقرر کیاگیاہے۔
آئی جی پی ٹریننگ ڈاکٹر ترون جوشی کو جائنٹ کمشنر آف پولیس رچہ کنڈا بنایاگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اوایس ڈی‘ٹاسک فورس حیدرآباد سٹی پولیس پی رادھاکرشنا کا بھی تبادلہ کردیا۔
پی رادھاکرشنا کواستقدامی اثر کے ساتھ‘سٹی پولیس کمشنر کے نامزدکردہ عہدیدار کو اپنا جائزہ دینے کی ہدایت دی گئی۔