بھارت

گیانیش کمار، سکھبیر سنگھ سندھو نے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نرواچن سدن میں نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنروں کا استقبال کیا۔

نئی دہلی: گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں الیکشن کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ کیرالہ کیڈر کے گیانیش کمار اور اتراکھنڈ کیڈر کے ڈاکٹر سندھو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1988 بیچ کے افسر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نرواچن سدن میں نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنروں کا استقبال کیا۔ تعینات ہونے والے نئے الیکشن کمشنرز کے لیے اگلے 12 ہفتے بہت مصروف اور چیلنجنگ ہونے والے ہیں۔

راجیو کمار نے عام انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے عین قبل کمیشن میں دونوں الیکشن کمشنروں کی شمولیت کو اہم قرار دیا۔ الیکشن کمیشن میں دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جمعرات 14 مارچ 2024 کو گزٹ میں شائع ہوا۔

a3w
a3w