حیدرآباد

’’اور کتنا پھیکوگے سر‘‘، روس۔یوکرین جنگ سے متعلق نڈا کے دعویٰ پر کے ٹی آر کا طنز

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کرناٹک کے اڈپی میں جے پی نڈا کے مودی کی ستائش کرنے والے تبصروں کے بارے میں ایک خبرکاتراشہ بھی پوسٹ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے روس اور یوکرین کی جنگ، وزیراعظم مودی کے رکوانے سے متعلق بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے دعوی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان بیلگاوی سرحدی مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

 لیکن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا یہ جھوٹا دعوی کررہے ہیں کہ مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوائی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ اُن کی خود کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ بات غلط ہے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کرناٹک کے اڈپی میں جے پی نڈا کے مودی کی ستائش کرنے والے تبصروں کے بارے میں ایک خبرکاتراشہ بھی پوسٹ کیا۔

 نڈا نے اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کی تاریخ میں مودی جیسا عظیم وزیر اعظم نہیں ہے۔ انہوں نے 22,500 ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے لئے یوکرین میں جنگ روکنے کے لئے روس کی بھی ستائش کی تھی۔اس پر تارک راما راو نے طنز کرتے ہوئے کہا ”اور کتنا پھیکوگے سر“؟