مذہب

اگر پٹی کا کھولنا دشوار ہو ؟

فقہاء نے لکھا ہے کہ زخم پر دوا لگائی ہو ، دوا کی وجہ سے چمڑے تک پانی نہیں پہنچ پائے اور دوا کے صاف کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کے اوپر سے پانی کا بہادینا کافی ہے ،

سوال:- میرے ہاتھ پر زخم آگیا ، خون بند کرنے کے لئے ڈاکٹر نے ایک بنی بنائی پٹی چپکادی اور خون رک گیا ، اب پانی سے بھگو کر نکالنے کی کوشش کررہی ہوں ؛ لیکن پٹی نکل نہیں پارہی ہے ،

اگر اسے کھرچنے کی سعی کی جائے تو اندیشہ ہے کہ پٹی کے ساتھ خون نکلنے لگے گا اور زخم ہوجائے گا ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے یوں ہی چھوڑ دیں ،

چند دنوں میں خود بہ خود پٹی نکل جائے گی ، ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ ( فراز احمد، ہائی ٹیک سیٹی)

جواب:- فقہاء نے لکھا ہے کہ زخم پر دوا لگائی ہو ، دوا کی وجہ سے چمڑے تک پانی نہیں پہنچ پائے اور دوا کے صاف کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کے اوپر سے پانی کا بہادینا کافی ہے ،

یہ بھی اسی طرح کی صورت ہے ؛ اس لئے پٹی کے اوپر سے پانی گذار دیں اوراس کو نکالنے کی طرف متوجہ رہیں ، جب پٹی اپنی جگہ چھوڑ دے اور زخم پیدا کئے بغیر نکلنے کے لائق ہوجائے تو نکال دیں ۔

a3w
a3w