حج 2024مذہب

احرام کی چادر پر بیلٹ باندھنا

بہترتویہ ہے کہ تہہ بندباندھنے پراکتفا کیاجائے اوراسی کوایسی مضبوطی کے ساتھ باندھاجائے کہ کپڑاکھلنے کی نوبت نہ آئے؛

سوال: احرام کی چادر کی حفاظت دشوارہوجاتی ہے اور باربارسترکے کھلنے کااندیشہ ہوتاہے؛

متعلقہ خبریں
افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس

اس لئے اگر احرام کے اوپرسے کوئی ڈوری باندھ لی جائے یا بیلٹ کَس لیاجائے تواس میں کوئی قباحت تونہیں؟

بعض عرب حضرات اس کوبھی منع کرتے ہیں۔(خورشید انور، سنتوش نگر)

جواب:بہترتویہ ہے کہ تہہ بندباندھنے پراکتفا کیاجائے اوراسی کوایسی مضبوطی کے ساتھ باندھاجائے کہ کپڑاکھلنے کی نوبت نہ آئے؛

تاہم اگربیلٹ یا ڈوری اوپرسے باندھ لے تواس کی بھی گنجائش ہے،

وکذا یکرہ لہ اِذا اتزرأن یقعد علی ازارہ بحبلِ أونحوہ،لأنہ لایحتاج فی ذالک فی حفظہ اِلی تکلیف فیشبہ المخیط ومع ھذا لوفعل ذالک لاشئی علیہ (المحیط البرہانی،کتاب المناسک: ۳/۴۲۸)

a3w
a3w