مشرق وسطیٰ

ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور خبردار کیا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہم بھی حاصل کریں گے۔

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور خبردار کیا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہم بھی حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق‘فاکس نیوز’کو انٹرویو کے دوران جب محمد بن سلمان سے طویل عرصے سے دشمن اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کھولنے کے لیے ایک تاریخی معاہدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر دن ہم نزدیک ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے فاکس نیوز کو انٹرویو دیا گیا ہے۔