تلنگانہ

بھارت جوڑو یاترا کا تلنگانہ میں اختتام

تلنگانہ میں آج شام یہ یاترا اختتام کو پہنچے گی جہاں پر 390کلومیٹرس کا احاطہ کیاگیا ہے۔آج صبح راہول گاندھی نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ اس یاترا کا کاماریڈی ٹاون میں احیا کیا۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و انچارج کمیونکیشنس پبلسٹی اینڈ میڈیا جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا، پیر کو 9بجے شب سے مہاراشٹرکے ناندیڑضلع میں 13روزہ سفر کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت جوڑویاترا کا 61واں دن ہے۔تلنگانہ میں آج شام یہ یاترا اختتام کو پہنچے گی جہاں پر 390کلومیٹرس کا احاطہ کیاگیا ہے۔آج صبح راہل گاندھی نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ اس یاترا کا کاماریڈی ٹاون میں احیا کیا۔

a3w
a3w