تلنگانہ

ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے

صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے 14 مئی کو ضلع کریم نگر میں ہندو ایکتا یاترا منظم کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے 14 مئی کو ضلع کریم نگر میں ہندو ایکتا یاترا منظم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش

یاترا ہنومان جینتی کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ تقریباً ایک لاکھ افراد اس یاترا میں شرکت کریں گے۔

بنڈی سنجے نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا شرما‘انچارج بی جے پی تلنگانہ ترون چگ کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔

انہوں نے تمام ہندو تنظیموں کے قائدین اور کارکنوں سے اس یاترا میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔