شمالی بھارت

ایک سو یونٹ بجلی معاف کرنے کانگریس کا اعلان

اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی“معاف”کر دی جائے گی اور 200 یونٹ بجلی“ہاف”کر دی جائے گی۔

دھار: اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی“معاف”کر دی جائے گی اور 200 یونٹ بجلی“ہاف”کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر عارضی ملازمین زدوکوب میں زخمی
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘

مسٹر کمل ناتھ نے یہ بات دھار ضلع کے بدنور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر“سو روپے میں سو یونٹ نہیں ”بلکہ ایک سو یونٹ بجلی معاف کردی جائے گی۔

اس کے ساتھ 200 یونٹ بجلی ہاف کی جائے گی۔ یعنی 200 یونٹ کے بجلی کے بل آدھے رہ جائیں گے۔مسٹر کمل ناتھ نے پہلے ہی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ناری سمان یوجنا کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خواتین کے کھاتوں میں ماہانہ پندرہ سو روپے جمع کرانے اور پانچ سو روپے میں رسوئی گیس سلینڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس کے لیے ریاستی کانگریس نے خواتین سے فارم بھروانے کا کام شروع کر دیا ہے۔اس سے پہلے بدنور پہنچے مسٹر کمل ناتھ نے عوامی جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کسان، غریب، نوجوان اور ہر طبقہ پریشان ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ انہوں نے بدعنوانی کے معاملے پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔