تعلیم و روزگار

اے ای کی جائیدادوں پر تقررات، امتحانات کی تواریخ کااعلان

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے جمعرات کے روز مختلف انجینئرنگ محکموں میں اسسٹنٹ انجینئر‘میونسپل اسسٹنٹ انجینئر‘ ٹکنیکل آفیسر اور جونیئر ٹکنیکل آفیسر کی جائیدادوں پر تقررات کے امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے جمعرات کے روز مختلف انجینئرنگ محکموں میں اسسٹنٹ انجینئر‘میونسپل اسسٹنٹ انجینئر‘ ٹکنیکل آفیسر اور جونیئر ٹکنیکل آفیسر کی جائیدادوں پر تقررات کے امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان کیاہے۔

سیول انجینئرنگ کے تقررات کاٹسٹ18اور19 اکتوبر کو منعقد ہوگا یہ کمپوٹر بیسڈریکروٹمنٹ ٹسٹ ہوگا جبکہ میکانیکل‘الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ ٹسٹ 20 اکتوبر کوہوگا۔

یہ تمام ٹسٹ پہلے منعقد کئے گئے تھے تاہم پرچہ سوالات افشامسئلہ کے بعد کمیشن نے منعقدہ ان تمام امتحانات کو منسوخ کردیاتھا۔