تلنگانہ

برسراقتدار آنے پر تلنگانہ میں مفت تعلیمی سہولتوں کی فراہمی

صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ کے عوام کو مفت تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ بنڈی سنجے نے ناگوبا جاترا میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ کے عوام کو مفت تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ بنڈی سنجے نے ناگوبا جاترا میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ا س موقع پر اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہاکہ ریاست کے گریجن اب پانی، زمین، جنگل کیلئے لڑرہے ہیں انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر پر گریجنوں کے مسائل حل نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مرکز کی بی جے پی کابینہ میں 8 گریجنس ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا۔

مرکزی حکومت نے ایک خاتون گریجن کو صدر جمہوریہ کے عہدہ پر فائز کیا ہے۔ انہوں نے سابق نظام حیدرآباد کے پوترے نواب مکرم جاہ بہادر کی آخری رسومات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اہتمام کرنے پر حکومت پربرہمی کا اظہار کیا۔ انہوں کہا کہ کمرم بھیم نے سابق نظام حیدرآباد کے خلاف مسلح جدوجہد کی تھی۔

نظام حیدرآباد کے خاندان کے ایک فرد کی آخری رسومات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ منعقد کرنے سے کمرم بھیم کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ایک لاکھ 30 ہزار کروڑ کی لاگت سے کالیشورم پراجیکٹ تعمیر کروایا ہے۔

اس پراجیکٹ سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے چیف منسٹرپر سرپنچوں کیلئے مختص فنڈز کو دوسری اسکیمات میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا۔