تلنگانہ

تلنگانہ کو مرکز کے سب سے زیادہ ایوارڈس ملے:ہریش راو

ہریش راؤ نے اعلان کیا کہ ابراہیم پٹنم اسپتال کو 100بستروں تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مہیشورم اور ابراہیم پٹنم کے حلقوں کے لیے ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امبیڈکر کے نام سے ایوارڈز دینے کا اعلان
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
سرکاری اسکولس میں چہرہ کی شناخت کانظام متعارف کرانے کا منصوبہ
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

وزیرموصوف نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پورمیٹ میں نو تعمیر شدہ تحصیلدار دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تمام ایوارڈس میں تلنگانہ کو سب سے زیاد ہ ایوارڈس ملے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کر رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ابراہیم پٹنم اسپتال کو 100بستروں تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مہیشورم اور ابراہیم پٹنم کے حلقوں کے لیے ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے گروکل اسکولوں میں 7.50 لاکھ بچے پڑھ رہے ہیں۔

a3w
a3w