بی جے پی رام راجیہ کیلئے کوشاں: چیف منسٹر آسام
چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما نے آج پوچھا کہ تلنگانہ جو امیر ریاست ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، اس ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیوں زیادہ ہیں؟ جبکہ آسام میں پٹرول، فی لیٹر 92 روپئے میں دستیاب ہے۔
حیدرآباد: چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما نے آج پوچھا کہ تلنگانہ جو امیر ریاست ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، اس ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیوں زیادہ ہیں؟ جبکہ آسام میں پٹرول، فی لیٹر 92 روپئے میں دستیاب ہے۔
چیف منسٹر آسام کریم نگر میں منعقد کردہ ہندو ایکتا یاترا سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں رضاکاروں کی حکومت چل رہی ہے۔بی جے پی تلنگانہ میں رام راج قائم کرے گی۔ ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اُنہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہیں۔ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد انہیں ہر ماہ پہلی تاریخ کو تنخواہیں جاری کی جائئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد سرکاری محکموں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔
تلنگانہ کے اہم سیاسی قائدین کے نام شراب اسکام میں آنے سے دہلی میں بی آر ایس حکومت کی شبیہ خراب ہوگئی ہے۔ ریاست کے عوام بی آر ایس کو بہت جلد فری آر ایس (رضاکارانہ سبکدوشی کردیں گے) بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں یونیفارم سیول کوڈ نافذ کیاجائے گا۔ مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا۔
دی کیرالا ا سٹوری فلم کی سیکولر جماعتیں مخالفت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندرمودی ملک کے غریبوں کے مسائل حل کرنے سخت محنت کررہے ہیں۔ صدرریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے کہاکہ ہندوؤں کے اتحاد کیلئے بی جے پی ہندو ایکتا یاترا کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی دوسرے مذہب کے خلاف یہ یاترا نہیں نکالی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں اب پاکستان زندہ باد کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے مسلمانوں کو کرناٹک میں 4فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کس کی جاگیر ہے جو کانگریس عمل آوری کررہی ہے۔