آندھراپردیش
اےپی: فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی
اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے ونگایا گوڑم میں کینسر اسپتال کے سامنے واقع سُسمِتا فرنیچر اینڈ کُشننگ فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے ونگایا گوڑم میں کینسر اسپتال کے سامنے واقع سُسمِتا فرنیچر اینڈ کُشننگ فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔
فیکٹری سے اٹھنے والے کثیف دھوئیں کے سبب مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود تھا یا نہیں، اور نہ ہی یہ واضح ہوا ہے کہ آگ کس طرح لگی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔