شمالی بھارت

تعدد ازدواج پر مجوزہ بل 150 تجاویز موصول:سرما

چیف منسٹر آسام ہمنتا بسوا سرمانے کہاکہ ریاست میں تعدد ازدواج کے خاتمہ کے لیے مجوزہ بل کے حق میں تقریباً 150 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ صرف تین افراد نے اس کی مخالفت کی ہے۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہمنتا بسوا سرمانے کہاکہ ریاست میں تعدد ازدواج کے خاتمہ کے لیے مجوزہ بل کے حق میں تقریباً 150 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ صرف تین افراد نے اس کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
’بچپن کی شادیوں کے خلاف مہم عنقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان‘
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما

سرما نے سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ X پر تحریر کیا ہے مجوزہ قانون سازی کی قطعی ڈرافٹنگ اب شروع ہوگی اور آئندہ 45 دن میں اسے مکمل کرلیاجائے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ تعدد ازدواج پر پابندی کے لیے ہماری پبلک نوٹس پر جملہ 149 تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کے منجملہ 146 تجاویز تائید میں ہیں اورصرف تین تجاویز میں مخالفت کی گئی ہے۔

اس سے ظاہر ہوتاہے کہ عوام اس کی بھر پور تائید کررہے ہیں۔ بہر حال تین تنظیموں نے بل کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت آسام نے 21 اگست کو ایک نوٹس جاری کی تھی اور اس متنازعہ موضوع پر مجوزہ قانون پر عوام سے رائے طلب کی تھی۔

سرما نے X پر جونوٹس شیئر کی ہے اس میں عوام سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ 30 اگست تک بذریعہ میل یا بذریعہ ڈاک اپنی تجاویز روانہ کریں۔