تلنگانہ

تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تعلیم میں کمزور طلباء کو اختراعی طریقہ سے پڑھانے کیلئے اختیار کردہ طریقہ کار کے پہلے مرحلہ میں صدفیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تعلیم میں کمزور طلباء کو اختراعی طریقہ سے پڑھانے کیلئے اختیار کردہ طریقہ کار کے پہلے مرحلہ میں صدفیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
حلقہ ٹیچرس کا الیکشن: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی فاتح

آج ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم منڈل میں منڈل پریشد کانفرنس ہال میں سرپنچوں، محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تعلیم میں کمزور طلباء کو اختراعی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مختلف این جی اوز، مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبہ پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی۔

سرکاری اسکولس میں جماعت اول تا پنجم طلبا (جو تعلیمی لحاظ سے کمزور) ہیں میں حصول تعلیم کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اختراعی پروگرامس شروع کئے گئے ہیں۔ کورونا کے دوران تعلیم سے دور ہوئے طلباء میں تعلیم حاصل کرنے کے جذبہ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

دیہاتوں میں تعلیمی طور پر کمزور طلبا کو وہاں کے تعلیمیافتہ طلباء سے جوڑتے ہوئے انہیں تعلیم دلائی جارہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اس پروگرام پر رنگاریڈی کے علاوہ، بھونگیر، حیدرآباد اور میڑچل ضلع میں بھی عمل کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد انیتا ریڈی، ایم پی پی رگھوماریڈی، سنیتا اندھیہ نائک، محکمہ تعلیم کے عہدیدار اور مختلف این جی اوز نے شرکت کی۔