تلنگانہ

جائیداد کا معاملہ، بیوی نے بچوں کے ساتھ ملکر شوہر کو زندہ جلادیا، حیران کن واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک افسوناک واقعہ میں ایک شخص پر اس کی بیوی اور خاندان کے افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجہ میں شدید طورپر جھلس جانے سے اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک افسوناک واقعہ میں ایک شخص پر اس کی بیوی اور خاندان کے افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجہ میں شدید طورپر جھلس جانے سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ جگتیال رورل منڈل کے پولاس گاؤں میں کملاکر نامی شخص پر اس کی بیوی اور دیگر خاندان کے افراد نے پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق، کملاکر کی پہلے سے ہی دو بیویاں تھیں جو آپس میں حقیقی بہنیں بھی تھیں۔ حال ہی میں اس نے ایک اور خاتون سے شادی کی تھی۔

آج صبح، اس کی پہلی بیوی جمنا اس کے دو بیٹے چرنجیوی اور رنجیت، بیٹی سریشا اور داماد شوبھن بابو نے کملاکر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔

جھگڑے کے دوران ان افرادنے کملاکر پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

شدید جھلسی ہوئی حالت میں کملاکر کو فوری طور پر جگتیال سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔