تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا تربیتی کیمپ
عازمین حج کیلئے کل ہند جمیۃ المشائخ کے اشتراک سے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا اہم تربیتی کیمپ اتوار 7 مئی اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے جامع مسجد اعظم پورہ میں زیر صدارت محمد سلیم صدر ریاستی حج کمیٹی مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمیعۃ المشائخ کی زیرنگرانی منعقد ہوگا۔
حیدرآباد: عازمین حج کیلئے کل ہند جمیۃ المشائخ کے اشتراک سے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا اہم تربیتی کیمپ اتوار 7 مئی اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے جامع مسجد اعظم پورہ میں زیر صدارت محمد سلیم صدر ریاستی حج کمیٹی مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمیعۃ المشائخ کی زیرنگرانی منعقد ہوگا۔
قرأت کلام پاک کے بعد جناب عرفان شریف، ڈاکٹر عمر علی فاروقی قادری اور جناب منیرالدین صوفیانی ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے۔
مولانا ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری کا مسائل عمرہ و حج پر تفصیلی خطاب ہوگا۔ ماڈلس، چارٹس کے ذریعہ مناسک و مقامات سے متعلق امور کی وضاحت و صراحت کی جائے گی۔
مولانا سید شاہ مصطفیٰ علی صوفی سعید قادری’آدابِ زیارتِ روضہئ رسولؐ‘ پر مفصل روشنی ڈالیں گے۔
مولانا سید بندگی بادشاہ ریاض قادری’سفرحج‘ سے متعلق بیان کریں گے۔ مولانا صوفی سوالات کے تشفی بخش جوابات دیں گے۔
جمعیۃ المشائخ کی جانب سے تمام عازمین میں حج اور فولڈرس مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ ریاستی حج کمیٹی و خانگی ٹور آپریٹرس کے عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔