تلنگانہ

تلنگانہ اور اے پی میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کمی برقرار ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کمی برقرار ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی آندھراپر د یش اور رائلسیما میں موسم خشک رہا۔

گرمی سے سب سے زیادہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔