حیدرآباد

تلنگانہ سے خاندانی حکومت کا خاتمہ بی جے پی کا ایجنڈہ: چیف منسٹر آسام

چیف منسٹرآسام ہیمنت بسواشرما نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ایک خاندان (کے سی آر) کی حکومت ہے اقتدار کافائدہ کے سی آر کا خاندان اٹھارہاہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرآسام ہیمنت بسواشرما نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ایک خاندان (کے سی آر) کی حکومت ہے اقتدار کافائدہ کے سی آر کا خاندان اٹھارہاہے۔

بی جے پی کا مقصد ریاست تلنگانہ میں عوام کی حکومت قائم کرنا ہے۔ ہیمنت بسواشرما نے کہاکہ تلنگانہ میں رضا کاروں کی حکومت ہے۔انہوں نے عوام سے اس حکومت کوختم کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ ہوتے تو ایودھیا میں رام مندر تعمیر نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم نریندرمودی‘ ہندوستان کو وشواگر بنانا چاہتے ہیں۔

آسام کے چند مدرسوں میں دہشت گرد سرگرمیاں جاری تھیں۔حکومت نے ان مدرسوں کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور پتھربازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ بی جے جنوبی ہند کی ریاستوں تلنگانہ‘ آندھرا پردیش اورٹاملناڈو میں برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بال گنگادھر تلک نے گنیش نمرجن کا آغاز کیا تھا اور وہ گنیش نمرجن کو دیکھنے حیدرآباد آتے تھے۔ انہوں نے مودی کی تائید میں نعرے لگائے جس پر شرکاء نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

a3w
a3w