دہلی

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی 238 اور کانگریس 187 سیٹوں پر آگے

الیکشن کمیشن کی طرف سے منگل کی صبح 11 بجے تک جاری کردہ 534 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق سماج وادی پارٹی 36، ترنمول کانگریس 21، دراوڈ منیترا کژاگھم 19، تیلگو دیشم 16، جنتا دل یونائیٹڈ 13، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) آگے ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں صبح 11 بجے تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 238 اور کانگریس کے زیر قیادت انڈیا اتحاد کو 187 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے منگل کی صبح 11 بجے تک جاری کردہ 534 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق سماج وادی پارٹی 36، ترنمول کانگریس 21، دراوڈ منیترا کژاگھم 19، تیلگو دیشم 16، جنتا دل یونائیٹڈ 13، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) آگے ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

10 سیٹوں پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) آٹھ، شیو سینا (شندے) سات، لوک جن شکتی پارٹی پانچ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی پانچ ، وائی ایس آر سی پی چار سیٹوں پر آگے ہے، راشٹریہ جنتا دل چار سیٹوں پر آگے ہے۔ آٹھ نشستوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی امیدوار کو پہلے ہی گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔