دہلی

پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد

ایک عدالت نے پی ایف آئی کے دہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جنہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نقد عطیات کے نام پر منی لانڈرنگ میں ان کے مبینہ رول پر گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی: ایک عدالت نے پی ایف آئی کے دہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جنہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نقد عطیات کے نام پر منی لانڈرنگ میں ان کے مبینہ رول پر گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
کیرالا ٹرین آتشزنی کیس، پی ایف آئی روابط کی تحقیقات
جگن کے خلاف غیر محسوب اثاثوں، منی لانڈرنگ کے11مقدمات زیرالتواء
کے ٹی آر اور کویتا کے زوال کا آغاز، منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کا جیل سے مکتوب
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

احمد نے اپنی درخواست میں استدلال کیا کہ ان کی مسلسل حراست غیرضروری ہے اور مقدمہ کو جلد ختم کئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت نے کہا کہ ملزم پی ایم ایل اے قانون کی دفعہ 45 کے تحت درکار قانونی تقاضوں کی تکمیل میں ناکام رہا ہے اسی لئے موجودہ درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔