دہلی

پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کی مہم شروع کریں گی

اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات اور پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی نے مدھیہ پردیش میں 230 میں سے 150 اسمبلی سیٹوں پر جیت کا یقین ظاہر کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے 12 جون کو جبل پور سے پارٹی کی مہم شروع کریں گی۔ پارٹی ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے اشتراک کردہ پروگرام کے مطابق محترمہ وڈرا جبل پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

گزشتہ ماہ کانگریس نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے ساتھ سرکردہ لیڈروں – راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال اور ریاستی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی موجودگی میں میٹنگ بلائی تھی ۔

 جس میں انہوں نے پارٹی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات اور پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی نے مدھیہ پردیش میں 230 میں سے 150 اسمبلی سیٹوں پر جیت کا یقین ظاہر کیا ہے۔