حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم
حیدرآبادٹرافک پولیس کی جانب سے مسلسل خاص مہم حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی جارہی ہیں۔ ٹرافک پولیس نے2968 ڈرائیورس کو حالت نشہ میں پایا۔

حیدرآباد: حیدرآبادٹرافک پولیس کی جانب سے مسلسل خاص مہم حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی جارہی ہیں۔ ٹرافک پولیس نے2968 ڈرائیورس کو حالت نشہ میں پایا۔
فروری2023کے ماہ میں 4360 چارج شیٹس عدالت میں داخل کئے گئے۔ تیسرے اورچوتھے میٹروپولٹین مجسٹریٹ کورٹ نامپلی میں چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے 371 افرادکو سزاء اورجرمانہ 93,33,300 اورمالیتی3989 ٹرافک قواعد کی لاپرواہی کرنے والے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے و دیگر واقعات میں ملوث افرادکو چنچل گوڑہ جیل بھیج دیاگیا۔
حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو سزا بھی مختلف تواریخ میں دی گئی اور بغیر ڈرائیونگ لائیسنس گاڑی چلانے والوں‘ کم عمر لڑکے اوربغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے مالکین کے خلاف کاروائی کی گئی۔
ٹرافک قواعد کی لاپرواہی کرنے والوں کوٹرافک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گوشہ محل اوربیگم پیٹ میں کونسلنگ کی گئی۔