حیدرآباد

حج کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز

محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، بی شفیع اللہ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ /10فروری سے حج 2023 کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنیکا عمل شروع ہوچکا ہے۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، بی شفیع اللہ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ /10فروری سے حج 2023 کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنیکا عمل شروع ہوچکا ہے۔

درخواستیں داخل کرنیکی10/مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتا یا کہ عازمین، اپنے موبائل سے HCoIکے ایپ سے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inسے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ بی شفیع اللہ ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ ایسے عازمین جن کے پاسپورٹ کی مدت میعاد 31دسمبر 2023 ہو، وہی درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہونگے۔

عازمین کے انڈین انٹر نیشنل پاسپورٹس مشین سے نمایاں طور پرپڑھے جانیوالے ہونے چاہیے۔ تمام عازمین درخواستیں آن لائن داخل کرنے کے بعد ہی تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے رجوع ہوں۔ عازمین کو پہلے اور آخری صفحات کے زیراکس کا پیاں داخل کرنی چاہئیے۔

درخواست گذاروں کو چاہئیے وہ اپنے تازہ پاسپورٹ سائز فوٹوز جس کا پس منظر سفید ہو،درخواست کیساتھ چسپاں کرنی چاہئیے۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inسے حاصل کرسکتے ہیں۔یا فون نمبر 040-23298793پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔