بین الاقوامی
یوریشیا اور مغربی ایشیا میں جلد قیام امن پر وزیراعظم مودی کا زور (ویڈیو)
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاریہ جنگوں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کا تعلق گلوبل ساؤتھ سے ہے۔
وینٹیان (لاؤس) (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاریہ جنگوں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کا تعلق گلوبل ساؤتھ سے ہے۔
انہوں نے یوریشیا اور مغربی ایشیا میں بعجلت ممکنہ امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا۔ وہ 19 ویں ایسٹ ایشیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل میدان ِ جنگ میں نہیں نکلتا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سارے خطہ میں امن و ترقی کے لئے کھلا خوشحال ہند۔ بحرالکاہل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحر جنوبی چین میں امن‘ سلامتی اور استحکام سارے ہند۔ بحرالکاہل خطہ کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوریشیا اور مغربی ایشیا میں جتنا جلد ممکن ہو امن اور استحکام سبھی کی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گوتم بدھ کی دھرتی سے آیا ہوں۔ میں باربار کہہ چکا ہوں کہ یہ دور جنگوں کا نہیں ہے۔