حرمین میں نماز کیلئے ویکسین کی شرط منسوخ
وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز اور عمرہ کی اجازت دے دی ہے۔
مکہ مکرمہ: وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز اور عمرہ کی اجازت دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اس سے پہلے کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’غیر ویکسین یافتہ افراد اگر کورونا کے مریض سے میل جول بھی نہ رکھا ہو تو انہیں حرمین میں نماز کی اجازت ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ایسے افراد اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ جاری کرواسکتے ہیں۔‘سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کرونا سے بچاؤ کیحفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے زائرین کو مسجدالحرام و مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ شرط یہ ہے کہ یہاں آنے والے زائرین خود“کرونا”سے متاثرہ نہ ہوں اور نہ کسی متاثرہ شخص سے انھوں نے رابطہ کیا ہو۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نئے عمرہ سیزن میں 3 دن کے اندر6000 سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا۔اس سال دنیا بھرمیں اب تک 20000 سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔