تلنگانہ

ضلع کھمم میں ٹی آر ایس قائد کا قتل

ریاست کے ضلع کھمم کے تلداروپلی میں پیر کے روز حالات اُس وقت کشیدہ ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے حکمراں جماعت ٹی آرایس قائد کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: ریاست کے ضلع کھمم کے تلداروپلی میں پیر کے روز حالات اُس وقت کشیدہ ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے حکمراں جماعت ٹی آرایس قائد کا قتل کردیا۔

تمنینی کرشنیا جوسابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ کا قریبی مدد گار بتایا گیاہے‘پراس وقت حملہ کیاگیا جبکہ وہ کھمم ٹاؤن کے قریب موضع میں بائک پرجارہا تھا۔

حملہ آواروں نے آٹورکشہ جس میں وہ سفر کررہے تھے‘سے کرشنیا کو ٹکردے کر اسے گرادیااورپھراس پرجھپٹ پڑے اوراس پر درانتی سے حملہ کردیا۔

اس قتل کے لئے سی پی آئی ایم قائد ٹی کوٹیشورراؤ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کرشنیا کے حامیوں نے راؤ کے مکان پرحملہ کردیا‘گاڑیوں‘ فرنیچرس اور دیگرسازوسامان کونقصان پہونچایا‘ حملہ آواروں کوقابو کرنے کیلئے پولیس کومشکلات کاسامنا رہاہے۔

قتل اور سی پی ایم قائد کے مکان پر حملہ کے سبب تلداروپلی (کھمم رورل منڈل) میں کشیدگی پھیل گئی۔ کو ٹیشور راؤ کے بھائی‘ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سیاسی رقابت قتل کا سبب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قاتلوں کوپکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ گاؤں میں ناخوشگوار واقعہ کوروکنے سیکوریٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔