آسام پولیس نے 15بنگلہ دیشی مداخلت کاروں کو واپس ہونے پر مجبور کردیا
چیف منسٹر آسام ہیمنت بسواشرما نے کہا کہ اتوار کی اولین ساعتوں میں آسام پولیس کی جانب سے پانچ بنگلہ دیشی مداخلت کاروں کو واپس ڈھکیل دیا گیا۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بسواشرما نے کہا کہ اتوار کی اولین ساعتوں میں آسام پولیس کی جانب سے پانچ بنگلہ دیشی مداخلت کاروں کو واپس ڈھکیل دیا گیا۔
شرما کی جانب سے گزشتہ ہفتہ فراہم کردہ معلومات کی رو سے تازہ واقعہ کے ساتھ پولیس کی جانب سے اس شمال مشرقی ریاست کی پولیس کی جانب سے اس ماہ 15 بنگلہ دیشی مداخلت کاروں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔
چیف منسٹر نے ایکس پر پوسٹ کیا”غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے‘ آسام پولیس نے اس صبح 1:00 بجے 5 غیر قانونی مداخلت کاروں کو پکڑکر انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ مداخلت کاروں کی شناخت مستبص رحمان‘ اسمابی بی‘ ابانی صدّر‘ لیما صدّر اور سمیہ اختر کے طور پر کی گئی۔
سرما نے سابق میں ایکس پر کہا تھا کہ مزید دس بنگلہ دیشی شہریوں کو ریاستی پولیس نے گزشہ دو دنوں میں پکڑلیا جب وہ بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔