تلنگانہ

تلنگانہ میں 16/ اگست کو اجتماعی طور پر قومی ترانہ گانے کا پروگرام

ریاست کے تمام گرام پنچایتوں / بلدی حلقوں، ٹرافک کے اہم جنکشنوں، تعلیمی اداروں، لینڈ مارکس، جیلوں، دفاتر، مارکٹ کے مقامات پر16/ اگست کو11:30بجے دن اجتماعی طورپر قومی ترانہ گایا جائے گا۔

حیدر آباد: ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 16/ اگست کو اجتماعی طور پر قومی ترانہ گانے کے ایک منصوبہ کو قطعیت دینے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔

ریاست کے تمام گرام پنچایتوں / بلدی حلقوں، ٹرافک کے اہم جنکشنوں، تعلیمی اداروں، لینڈ مارکس، جیلوں، دفاتر، مارکٹ کے مقامات پر16/ اگست کو11:30بجے دن اجتماعی طورپر قومی ترانہ گایا جائے گا۔

ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ تمام ضلع کلکٹروں کو متعلقہ ضلع ایس پیز، کمشنرس کے تعاون سے اس پروگرام کا عملی منصوبہ بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہئے۔ اس دور ان سختی کے ساتھ ڈسپلن کو برقرار رکھنا چاہئے۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اپنے علیحدہ بیان میں بتایا کہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں ایچ ایم ڈی اے کے تمام پارکس میں 15/ اگست تک داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے حصہ کے طور پر ہفتہ کو شہر میں جی ایچ ایم سی کی فریڈم ریالی منعقد ہوگی۔

جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار نے بتایا کہ 13/ اگست کو منعقدشدنی فریڈم ریالی میں ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو، محمد محمود علی، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کے کیشوراؤ، جی ایچ ایم سی مئیر گدوال وجئے لکشمی اور دیگر شرکت کریں گے۔