کرناٹک

کلبرگی میں حج ہاؤز کی تعمیر کیلئے کنیز فاطمہ کی چیف منسٹر سے نمائندگی

رکن اسمبلی کلبرگی کنیز فاطمہ نے بنگلورو میں بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر سدارامیا کو اپنے علاقہ کے عوام کی ترجیحات اور ان کی ضروریات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کلبرگی: رکن اسمبلی کلبرگی کنیز فاطمہ نے بنگلورو میں بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر سدارامیا کو اپنے علاقہ کے عوام کی ترجیحات اور ان کی ضروریات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے اس موقع پر علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے مرکزی اہمیت کے حامل شہر کلبرگی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حج بھون کی تعمیر ضروری ہے کیونکہ یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

انھوں نے چیف منسٹر کو واقف کروایا کہ سال 2014میں حج بھون کی تعمیر کے لئے 5 ایکڑ اراضی بھی شہر کلبرگی کے نواحی موضع ہاگرگہ میں الاٹ کردی گئی تھی لیکن ابھی تک وہاں تعمیری کام شروع نہیں ہوسکا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کلبرگی میں حج بھون کی اس اراضی پر تعمیر کے لئے ریاست کے آئندہ بجٹ میں 20کروڑ روپئے مختص کئے جائیں۔

اس درخواست پر چیف منسٹر نے انھیں تیقن دیا کہ اس سمت میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے اس مطالبہ کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے اسے ریاستی بجٹ کی تجاویز میں شامل کرلیا۔

a3w
a3w