امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز

رپورٹ کے مطابق ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

اسپیکر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروبار سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا، ریپبلکنز نے ہنٹربائیڈن پر یوکرین سے کاروبار میں کرپشن کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اورسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔ میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ہاؤس ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے 53 سالہ بیٹے ہنٹر کا یوکرین اور چین میں کاروباری لین دین جب کہ ان کے والد براک اوباما کے دور میں نائب صدر تھے ریپبلکنز کے نشانے پر رہے ہیں۔

ہنٹر بائیڈن اس وقت محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل کی جانب سے ممکنہ ٹیکس چوری کے لیے زیر تفتیش ہیں اور توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک اس پر آتشیں اسلحے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا جائے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے“انتہائی بدترین سیاست”قرار دیا۔ اسے سیاسی انتقام کہا ہے۔

a3w
a3w